مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ . باب: اچھی طرح وضو کرنا
حدیث نمبر: 1216
وَعَنْ حُمْرَانَ قَالَ : دَعَا عُثْمَانُ بِوُضُوءٍ وَهُوَ يُرِيدُ الْخُرُوجَ إِلَى الصَّلَاةِ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ ، فَجِئْتُهُ بِمَاءٍ ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ فَقُلْتُ : حَسْبُكَ ، وَاللَّيْلَةُ شَدِيدَةُ الْبَرْدِ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَا يُسْبِغُ عَبْدٌ الْوُضُوءَ إِلَّا غَفَرَ اللَّهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ ، وَالْحَدِيثُ حَسَنٌ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ - . ¤محمد محی الدین
حمران بیان کرتے ہیں : سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے وضو کا پانی منگوایا ، وہ نماز کے لیے جانے لگے تھے ، یہ ایک سرد رات کی بات ہے ، میں ان کے پاس پانی لے کر آیا ، تو انہوں نے اپنا چہرہ اور دونوں بازو دھوئے ، میں نے کہا: آپ کے لیے اتنا ہی کافی ہے آج رات بہت سردی ہے ، تو انہوں نے بتایا : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو بندہ اچھی طرح وضو کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ اور آئندہ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے “ ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ، یہ حدیث حسن ہو گی ، اگر اللہ نے چاہا ۔