مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي إِسْبَاغِ الْوُضُوءِ . باب: اچھی طرح وضو کرنا
حدیث نمبر: 1215
وَعَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ عَمْرٍو الْكِلَابِيِّ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ ، فَأَسْبَغَ الْوُضُوءَ . قَالَ : وَكَانَتْ رِبْعِيَّةُ إِذَا تَوَضَّأَتْ أَسْبَغَتِ الْوُضُوءَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبیدہ بن عمرو کلابی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اچھی طرح وضو کیا ۔ ( راوی بیان کرتے ہیں : ) ربعیہ ( نامی خاتون ) جب وضو کرتی تھی ، تو اچھی طرح وضو کرتی تھی ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں ۔