حدیث نمبر: 12133
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، مُرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَوْا عَنِ الْمُنْكَرِ قَبْلَ أَنْ تَدْعُوَا اللَّهَ فَلَا يَسْتَجِيبُ لَكُمْ وَقَبْلَ أَنْ تَسْتَغْفِرُوهُ فَلَا يَغْفِرُ لَكُمْ . إِنَّ الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ لَا يُقَرِّبُ أَجَلًا ، وَإِنَّ الْأَحْبَارَ مِنَ الْيَهُودِ وَالرُّهْبَانَ مِنَ النَّصَارَى لَمَّا تَرَكُوا الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيَ عَنِ الْمُنْكَرِ لَعَنَهُمُ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ أَنْبِيَائِهِمْ وَعَمَّهُمُ الْبَلَاءُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے لوگو ! نیکی کا حکم دو اور برائی سے منع کرو ، اس سے پہلے کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ سے دعا کرو ، تو وہ تمہاری دعا قبول نہ کرے ، اس سے پہلے کہ تم اس سے مغفرت طلب کرو ، تو وہ تمہاری مغفرت قبول نہ کرے ، بے شک نیکی کا حکم دینا ، موت کو قریب نہیں کرتا ہے ، یہودیوں کے علماء اور عیسائیوں کے راہب ، جب اُنہوں نے نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا ترک کر دیا ، تو اللہ تعالیٰ نے ان کے انبیاء کی زبانی اُن ( لوگوں ) پر لعنت کی اور آزمائش نے اُن سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12133
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف