حدیث نمبر: 12061
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ : قَالَ عَمَّارٌ يَوْمَ صِفِّينَ : ائْتُونِي بِشَرْبَةِ لَبَنٍ ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " آخِرُ شَرْبَةٍ تَشْرَبُهَا مِنَ الدُّنْيَا شَرْبَةُ لَبَنٍ " . فَأُتِيَ بِشَرْبَةِ لَبَنٍ فَشَرِبَهَا ، ثُمَّ تَقَدَّمَ فَقُتِلَ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَبَيَّنَ أَنَّ الَّذِي سَقَاهُ أَبُو الْمُخَارِقِ ، وَزَادَ فِيهِ : ثُمَّ نَظَرَ إِلَى لِوَاءِ مُعَاوِيَةَ ، فَقَالَ : قَاتَلْتُ صَاحِبَ هَذِهِ الرَّايَةِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ . ¤
محمد محی الدین

ابوبختری بیان کرتے ہیں : جنگ صفین کے دن سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرے پاس دودھ لے کر آؤ ! کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا : ” دنیا میں ، جو تم آخری چیز پیو گے ، وہ دودھ ہو گا ۔ “ ان کے پاس دودھ لایا گیا ، انہوں نے پیا پھر وہ آگے بڑھے اور پھر شہید ہو گئے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : انہیں ابومخارق نے دودھ پینے کے لئے دیا تھا اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں : پھر انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے جھنڈے کی طرف دیکھا اور بولے : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر اس جھنڈے والے شخص کے خلاف جنگ کی تھی ۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ یہ روایت منقطع ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12061
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ منقطع
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (319/4)»