مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ . باب: اس چیز کا بیان ، جو لوگوں کے درمیان ’’ یوم صفین “ کے موقع پر ہوئی
حدیث نمبر: 12054
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : لَمْ أَجِدْنِي آسَى عَلَى شَيْءٍ إِلَّا أَنِّي لَمْ أُقَاتِلِ الْفِئَةَ الْبَاغِيَةَ مَعَ عَلِيٍّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَأَحَدُهَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : مجھے کسی بھی چیز پر اتنا افسوس محسوس نہیں ہوتا ، جتنا اس بات پر افسوس ہوتا ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ مل کر باغی گروہ کے ساتھ جنگ کیوں نہیں کی ؟
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک ( سند ) کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔