حدیث نمبر: 12046
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - : انْفِرُوا إِلَى بَقِيَّةِ الْأَحْزَابِ ، انْفِرُوا بِنَا إِلَى مَا قَالَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ، إِنَّا نَقُولُ : صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ ، وَيَقُولُونَ : كَذَبَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ ، فِي أَحَدِهِمَا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ وَهُوَ لَيِّنٌ ، وَفِي الْآخَرِ السَّيِّدُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ الْأَزْدِيُّ : لَيْسَ بِذَاكَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : باقی رہ جانے والے لشکروں کی طرف چل پڑو ! ہمارے ساتھ اس چیز کی طرف چلو ، جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے ، ہم یہ کہتے ہیں : اللہ اور اس کے رسول نے سچ کہا: ہے اور وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول نے غلط کہا: ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک سند میں ایک راوی یونس بن ارقم ہے اور وہ کمزور ہے جبکہ دوسری سند میں ایک راوی سید بن عیسیٰ ہے ، ازدی کہتے ہیں : وہ اتنے پائے کا نہیں ہے ، ان دونوں روایات کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12046
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3280 و 3279)»