مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَهُمْ يَوْمَ صِفِّينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ . باب: اس چیز کا بیان ، جو لوگوں کے درمیان ’’ یوم صفین “ کے موقع پر ہوئی
حدیث نمبر: 12045
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عُقَيْصَاءَ قَالَ : سَمِعْتُ عَمَّارًا ، وَنَحْنُ نُرِيدُ صِفِّينَ يَقُولُ : أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقِتَالِ النَّاكِثِينَ ، وَالْقَاسِطِينَ ، وَالْمَارِقِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَأَبُو سَعِيدٍ مَتْرُوكٌ . ¤ وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ . ¤محمد محی الدین
ابوسعید عقیصاء بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا : اُس وقت ہم صفین کی طرف جا رہے تھے ، انہوں نے یہ فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ” ناکثین “ ( عہد شکنوں ) ” قاسطین “ ( انصاف کا نعرہ لگانے والوں ) اور ” مارقین “ ( دین سے نکل جانے والوں ) کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوسعید نامی راوی متروک ہے ۔
یہ روایت ابویعلیٰ نے ضعیف سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔