حدیث نمبر: 12017
عَنْ أَبِي ثَوْرٍ الْحُدَّانِيِّ - حَيٍّ مِنْ مُرَادٍ - قَالَ : دَفَعْتُ إِلَى حُذَيْفَةَ ، وَأَبِي مَسْعُودٍ وَهُمَا فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ أَيَّامَ الْجَرَعَةِ ، حَيْثُ صَنَعَ النَّاسُ بِسَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ مَا صَنَعُوا ، وَأَبُو مَسْعُودٍ يُعَلِّمُ النَّاسَ وَيَقُولُ : وَاللَّهِ مَا أَرَى أَنْ تَرْتَدَّ عَلَى عَقِبَيْهَا حَتَّى يَكُونَ فِيهَا دِمَاءٌ . فَقَالَ حُذَيْفَةُ : وَاللَّهِ لَتَرْتَدَّنَّ عَلَى عَقِبَيْهَا ، وَلَا يَكُونُ فِيهَا مِحْجَمَةٌ مِنْ دَمٍ ، وَلَا أَعْلَمُ الْيَوْمَ فِيهَا شَيْئًا إِلَّا عَلِمْتُهُ وَمُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ . ¤
محمد محی الدین

ابوثور حدانی ، یہ مراد قبیلے کی ایک شاخ سے تعلق رکھتا ہے ، وہ بیان کرتا ہے : میں ، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ، یہ دونوں جمعہ کے دنوں میں مسجد کوفہ میں موجود تھے ( جرعہ کوفہ میں موجود ایک جگہ کا نام ہے جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا ) یہ اس موقع کی بات ہے جب لوگوں نے سعید بن عاص کے ساتھ مخصوص سلوک کیا تھا ، سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ لوگوں کو تعلیم دے رہے تھے اور یہ کہہ رہے تھے : اللہ کی قسم ! میں یہ نہیں سمجھتا کہ یہ معاملہ اس وقت تک ختم ہو گا ، جب تک اس میں خون نہیں بہایا جاتا ، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! یہ معاملہ ختم ہو جائے گا اور اس میں خون نہیں بہایا جائے گا ، اور اس کے بارے میں ، میں آج جو کچھ جانتا ہوں ، یہ میں اس وقت بھی جانتا تھا ، جب سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم زندہ تھے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12017
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف