مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسُّكُوتِ عَمَّا شَجَرَ بَيْنَهُمْ . باب: اس چیز کا بیان کہ جو چیز نبی اکرم ﷺ کے اصحاب کے درمیان باہمی طور پر ہوئی اور ان کے باہمی اختلافات کے بارے میں خاموشی اختیار کرنا
حدیث نمبر: 11975
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ كَلَامٌ ، فَذُكِرَ خَالِدٌ عِنْدَ سَعْدٍ فَقَالَ : مَهْ ، فَإِنَّ مَا بَيْنَنَا لَمْ يَبْلُغْ دِينَنَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ اور سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے درمیان تکرار ہو گئی ، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے سامنے سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کا ذکر منفی انداز میں کیا گیا ، تو انہوں نے فرمایا : رک جاؤ ! کیونکہ جو ہمارے درمیان اختلاف ہے وہ ہمارے دین تک نہیں پہنچا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔