مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ یا وہ تمہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کر دے اور تم ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے لگو “۔
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - ثَلَاثَ خِصَالٍ فَأَعْطَانِي اثْنَتَيْنِ ، وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً . قُلْتُ : يَا رَبِّ لَا تُهْلِكْ أُمَّتِي جُوعًا ، قَالَ : هَذِهِ لَكَ . قُلْتُ : يَا رَبِّ لَا تُسَلِّطْ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ - يَعْنِي أَهْلَ الشِّرْكِ - فَيَجْتَاحُهُمْ . قَالَ : لَكَ ذَلِكَ . قُلْتُ : يَا رَبِّ لَا تَجْعَلْ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ ، فَمَنَعَنِي هَذِهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو حُذَيْفَةَ الثَّعْلَبِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” میں نے اپنے پروردگار سے اپنی امت کے لئے تین چیزیں مانگیں ، تو اس نے مجھے دو چیزیں عطا کر دیں اور ایک کے حوالے سے مجھے منع کر دیا ، میں نے عرض کی : اے میرے پروردگار ! تو میری امت کو بھوک کے ذریعے ہلاکت کا شکار نہ کرنا ، تو اس نے فرمایا : یہ چیز تمہیں ملی ، میں نے عرض کی : اے میرے پروردگار ! تو ان پر ان کے دشمن کو مسلط نہ کرنا ، جو ان کے علاوہ ہو ( یعنی اس کا تعلق مشرکین سے ہو ) کہ وہ انہیں جڑ سے ختم کر دے ، تو پروردگار نے فرمایا : یہ چیز تمہیں مل گئی ، میں نے عرض کی : اے میرے پروردگار ! تو ان کے درمیان قتل و غارت گری پیدا نہ کرنا ، تو اس نے مجھے اس حوالے سے منع کر دیا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوحذیفہ ثعلبی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔