مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ یا وہ تمہیں مختلف گروہوں میں تقسیم کر دے اور تم ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے لگو “۔
وَعَنْ أَبِي بَصْرَةَ الْغِفَارِيِّ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - أَرْبَعًا ، فَأَعْطَانِي ثَلَاثًا وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً . سَأَلْتُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ لَا تَجْتَمِعَ أُمَّتِي عَلَى ضَلَالَةٍ فَأَعْطَانِيهَا ، وَسَأَلْتُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ لَا يُهْلِكَهُمْ بِالسِّنِينَ كَمَا أَهْلَكَ الْأُمَمَ قَبْلَهُمْ فَأَعْطَانِيهَا ، وَسَأَلْتُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ لَا يُظْهِرَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا فَأَعْطَانِيهَا ، وَسَأَلْتُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ لَا يَلْبِسَهُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَهُمْ بَأْسَ بَعْضٍ فَمَنَعَنِيهَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ . ¤سیدنا ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ) ” میں نے اپنے پروردگار سے چار چیزیں مانگی تھیں ، اس نے تین چیزیں مجھے عطا کر دیں اور ایک عطا نہیں کی ، میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ چیز مانگی کہ میری امت گمراہی پر اکٹھی نہ ہو ، تو اس نے مجھے یہ چیز عطا کر دی ، میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ چیز مانگی کہ وہ مجھے ( یعنی میری امت کو ) قحط سالی کے ذریعے ہلاکت کا شکار نہ کرے ، جس طرح اس نے ان سے پہلے کی امتوں کو ہلاک کیا تھا ، تو اس نے مجھے یہ چیز عطا کر دی ، میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ چیز مانگی کہ وہ ان لوگوں پر ( یعنی میری امت پر ) ان کے دشمن کو غلبہ عطا نہ کرے ، تو اس نے مجھے یہ چیز عطا کر دی ، اور میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ چیز مانگی کہ وہ انہیں گروہوں میں یوں تقسیم نہ کرے کہ وہ ایک دوسرے کو نقصان پہنچائیں ، تو اس نے مجھے یہ چیز عطا نہیں کی ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ۔