مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابُ عَلَامَةِ خَاتِمَةِ الْخَيْرِ . باب: خاتمہ بالخیر کی علامت کا بیان
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : أَسْنَدْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى صَدْرِي ، فَقَالَ : " مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَمَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ ، وَمَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ خُتِمَ لَهُ بِهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُثْمَانَ بْنِ مُسْلِمٍ الْبَتِّيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سینے کے ساتھ ٹیک دی ہوئی تھی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ” لا الہ الا اللہ “ پڑھ لے اور اس کا خاتمہ بھی اس پر ہو ، وہ جنت میں داخل ہو گا ، جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے ایک دن کا روزہ رکھے ، اور اس کا خاتمہ بھی اس پر ہو ، وہ جنت میں داخل ہو گا ، جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کے لئے کوئی چیز صدقہ کرے اور اس کا خاتمہ بھی اس پر ہو ، وہ جنت میں داخل ہو گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عثمان بن مسلم بتی نامی راوی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔