مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابُ عَلَامَةِ خَاتِمَةِ الْخَيْرِ . باب: خاتمہ بالخیر کی علامت کا بیان
حدیث نمبر: 11934
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْرًا اسْتَعْمَلَهُ " ، ثُمَّ صَمَتَ ، فَقَالُوا : فِي مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " يَسْتَعْمِلُهُ عَمَلًا صَالِحًا قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے بارے میں بھلائی کا ارادہ کر لے تو اس سے کام لیتا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کس قسم کا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ اُس ( بندے ) کے مرنے سے پہلے اُس سے نیک عمل کرواتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ، اپنے استاد أحمد بن محمد بن نافع کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔