حدیث نمبر: 11906
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " عَجِبْتُ مِنْ قَضَاءِ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - لِلْمُؤْمِنِ ، إِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ حَمِدَ رَبَّهُ وَشَكَرَ ، وَإِنْ أَصَابَتْهُ مُصِيبَةٌ حَمِدَ رَبَّهُ وَصَبَرَ ، الْمُؤْمِنُ يُؤْجَرُ فِي كُلِّ شَيْءٍ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُهَا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مومن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے فیصلے پر میں حیران ہوتا ہوں ، اگر اُسے بھلائی لاحق ہو تو وہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کرتا ہے اور شکر کرتا ہے اور اگر اسے مصیبت لاحق ہو ، تو وہ اپنے پروردگار کی حمد بیان کرتا ہے اور صبر کرتا ہے ، مومن کو ہر صورت حال میں اجر دیا جاتا ہے ، یہاں تک کہ جو لقمہ وہ اپنی بیوی کے منہ کی طرف بلند کرتا ہے ، تو بھی اُسے اس کا اجر ملے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے اور ان سب کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب القدر / حدیث: 11906
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (1447 و 1492 و 1531 و 1575)»