مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابُ كُلِّ شَيْءٍ بِقَدَرٍ . باب: ہر چیز ، تقدیر کے مطابق ہے
حدیث نمبر: 11900
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَالْخَيْلُ تَمْزَعُ مِنَّا أَوْ تَنْزِعُ ؟ فَقَالَ قَائِلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَكَانَ هَذَا فِي الْكِتَابِ السَّابِقِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَقَالَ : لَا يُرْوَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! گھوڑا ہماری طرف سے تیز دوڑتا ہے ، یا الگ ہوتا ہے ؟ تو ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا یہ بھی پہلے کی کتاب ( یعنی تقدیر ) میں موجود ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جی ہاں !
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، وہ فرماتے ہیں : یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔