حدیث نمبر: 11901
عَنْ عَائِشَةَ - فِيمَا يَعْلَمُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ - أَنَّ يَهُودِيًّا رَأَى فِي الْمَنَامِ : نِعْمَ الْقَوْمُ أُمَّةُ مُحَمَّدٍ لَوْلَا أَنَّهُمْ يَقُولُونَ : مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " لَا تَقُولُوا : مَا شَاءَ اللَّهُ وَشَاءَ مُحَمَّدٌ ، قُولُوا : مَا شَاءَ اللَّهُ وَحْدَهُ " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک یہودی نے خواب میں دیکھا کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت اچھی قوم ہے ، اگر وہ لوگ یہ نہ کہیں کہ جو اللہ چاہے اور جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں ، اس یہودی نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ یہ نہ کہو : جو اللہ چاہے اور جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں ، تم صرف یہ کہو : جو اللہ چاہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب القدر / حدیث: 11901
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4655)»