مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا سَبَقَ مِنَ اللَّهِ - سُبْحَانَهُ - فِي عِبَادِهِ وَبَيَانِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِ النَّارِ . باب: اللہ تعالیٰ کی طرف سے ، اپنے بندوں کے بارے میں ، جو پہلے سے طے ہو چکا ہے اس کا بیان اور اہل جنت اور اہل جہنم کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ فَبَسَطَ كَفَّهُ الْيُمْنَى ، فَقَالَ : " بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بِأَسْمَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ وَعَشَائِرِهِمْ ، لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ " ، ثُمَّ بَسَطَ كَفَّهُ الْيُسْرَى فَقَالَ : " بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هَذَا كِتَابٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِلَى أَهْلِ النَّارِ بِأَسْمَائِهِمْ وَأَسْمَاءِ آبَائِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ وَعَشَائِرِهِمْ لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مُجَاهِدٍ عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ أَعْرِفِ ابْنَ مُجَاهِدٍ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ، آپ نے اپنا دایاں ہاتھ پھیلایا اور ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحریر ہے ، جو بڑا مہربان ، نہایت رحم والا ہے ، اس میں اہل جنت کے اُن کے آباء و اجداد ، ان کے قبیلوں اور خاندانوں کے نام ہیں ، ان میں سے کوئی اضافہ نہیں ہو گا ، اور اُن میں کوئی کمی نہیں ہو گی ۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بایاں ہاتھ پھیلایا اور ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، جو بڑا مہربان ، نہایت رحم کرنے والا ہے ، یہ رحمان اور رحیم کی طرف سے تحریر ہے ، جو اہل جہنم کے لئے ہے ، اس میں اُن کے نام اور ان کے آباء و اجداد ، ان کے قبیلوں اور ان کے خاندانوں کے نام ہیں ، ان میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور ان میں کوئی کمی نہیں ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے ابن مجاہد کی اس کے والد سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، میں ابن مجاہد سے واقف نہیں ہوں اور اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔