حدیث نمبر: 11748
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنْ رَجُلًا قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " رَأَيْتُ كَأَنَّ دَلْوًا دُلِّيَ مِنَ السَّمَاءِ ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَأَخَذَ بِعَرَاقِيهَا فَشَرِبَ شُرْبًا ضَعِيفًا - أَوْ قَالَ : وَفِيهِ ضَعْفٌ - ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ فَأَخَذَ بِعَرَاقِيهَا فَشَرِبَ حَتَّى تَضَلَّعَ ، ثُمَّ جَاءَ عُثْمَانُ فَأَخَذَ بِعَرَاقِيهَا فَشَرِبَ فَانْتَشَطَتْ مِنْهُ فَانْتَضَحَ عَلَيْهِ مِنْهَا شَيْءٌ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک صاحب نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے آسمان سے ایک ڈول لٹکایا گیا پھر ابوبکر آیا اور اس نے ڈول کے منہ پر موجود لکڑی کو پکڑا اور کمزوری کے ساتھ اس کا مشروب پیا ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) اس میں کمزوری تھی ، پھر عمر آیا اس نے اس کی لکڑی کو پکڑا اور پیا یہاں تک کہ سیر ہو گیا ، پھر عثمان آیا ، اس نے اس کی لکڑی کو پکڑا ، اور پیا ، یہاں تک کہ وہ اس سے خوش ( یا سیر ) ہو گیا ، پھر اس ڈول میں سے کچھ پانی اس پر چھلک گیا“ ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التعبير / حدیث: 11748
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6965) اخرجه احمد فى المسند (21/5)»