مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو قرآن کا علم حاصل کرے اور اُس کی تعلیم دے
وَعَنِ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : لَوْ قِيلَ لَأَحَدِكُمْ : لَوْ غَدَوْتَ إِلَى الْقَرْيَةِ كَانَ لَكَ أَرْبَعُ قَلَائِصَ ، كَانَ يَقُولُ : قَدْ أَبَى اللَّهُ لِي أَنْ أَغْدُوَ ، وَلَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ غَدَا فَتَعَلَّمَ آيَةً مِنْ كِتَابِ اللَّهِ كَانَتْ خَيْرًا لَهُ مِنْ أَرْبَعٍ وَأَرْبَعٍ وَأَرْبَعٍ ، حَتَّى عَدَّ شَيْئًا كَثِيرًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ أَبَا إِسْحَاقَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ . ¤ابواسحاق بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” اگر تم میں سے کسی ایک شخص سے یہ کہا: جائے کہ : اگر تم صبح کے وقت بستی میں جاؤ ، تو تمہیں چار اونٹنیاں ملیں گی ، تو وہ شخص کہے گا : صبح کب ہو گی اور میں کب جاؤں گا ؟ تو اگر کوئی شخص صبح کے وقت جا کر ، اللہ کی کتاب کی ایک آیت کا علم حاصل کر لے ، تو یہ اس کے لئے چار اور مزید چار اور مزید چار ، یہاں تک کہ انہوں نے بہت سی تعداد گنوا کر فرمایا ( کہ اس سے بھی زیادہ اونٹنیاں ملنے سے بھی ) زیادہ بہتر ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ ابواسحاق نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔