❮
❯
حدیث نمبر: 1165
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ مَرَّتَيْنِ ، وَوَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّتَيْنِ .
قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ : مَسَحَ بِرَأْسِهِ مَرَّتَيْنِ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کرتے ہوئے ، دونوں بازو دو مرتبہ دھوئے ، چہرہ تین مرتبہ دھویا اور سر پر دو مرتبہ مسح کیا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں منقول ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” اپنے سر پر دو مرتبہ مسح کیا “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1165
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «أخرجه صحيح البخاري برقم: 183، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 47، وأخرجه سنن النسائي برقم: 97، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 118، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 434، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16017، وأخرجه موطأ مالك برقم: 32، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 156»