حدیث نمبر: 11545
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَرْدَانَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ رَجُلًا مِنْ صَحَابَتِهِ ، فَقَالَ : " أَيْ فُلَانُ ، هَلْ تَزَوَّجْتَ ؟ " . قَالَ : لَا ، وَلَيْسَ عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ ، قَالَ : " أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ؟ " . قَالَ : بَلَى . قَالَ : " رُبُعُ الْقُرْآنِ " . قَالَ : " أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ ؟ " . قَالَ : بَلَى . قَالَ : " رُبُعُ الْقُرْآنِ " . قَالَ : " أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا زُلْزِلَتِ ؟ " . قَالَ : بَلَى . قَالَ : " رُبُعُ الْقُرْآنِ " . قَالَ : " أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ ؟ " . قَالَ : بَلَى . قَالَ : "رُبُعُ الْقُرْآنِ " . قَالَ : " أَلَيْسَ مَعَكَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ ؟ " . قَالَ : بَلَى . قَالَ : " رُبُعُ الْقُرْآنِ " . قَالَ : " تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ آيَةِ الْكُرْسِيِّ ، وَأَنَّ قُلْ هُوَ اللَّهُ بِرُبُعِ الْقُرْآنِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَسَلَمَةُ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سلمہ بن وردان بیان کرتے ہیں : سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں ، انہوں نے سلمہ کو یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص سے سوال کیا اور فرمایا : اے فلاں ! کیا تم نے شادی کر لی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی نہیں ! میرے پاس اتنا کچھ ہے ہی نہیں کہ جس کی مدد سے میں شادی کر سکوں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تمہیں سورت اخلاص نہیں آتی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ ایک چوتھائی قرآن ہے ، پھر آپ نے دریافت کیا : تمہیں سورت کافرون نہیں آتی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ ایک چوتھائی قرآن ہے ، پھر آپ نے دریافت کیا : کیا تمہیں سورت زلزال نہیں آتی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ ایک تہائی قرآن ہے ، پھر آپ نے دریافت کیا : کیا تمہیں سورت نصر نہیں آتی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ ایک چوتھائی قرآن ہے ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : کیا تمہیں آیت الکرسی نہیں آتی ہے ؟ اس نے عرض کی : جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ ایک چوتھائی قرآن ہے ، تم شادی کر لو ، تم شادی کر لو ، تم شادی کر لو ( یعنی یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی ) ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے صرف آیت الکرسی کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور یہ بات نقل کی ہے کہ سورت اخلاص ، ایک چوتھائی قرآن ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور سلمہ نامی راوی ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11545
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2308) اخرجه احمد فى المسند (221/3)»