مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ باب: سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے “
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ كَانَ فِي مَجْلِسٍ وَهُوَ يَقُولُ : أَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَقُومَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ كُلَّ لَيْلَةٍ ؟ قَالُوا : وَهَلْ نَسْتَطِيعُ ذَلِكَ ؟ قَالَ : فَإِنَّ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثُلُثُ الْقُرْآنِ . قَالَ : فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَسْمَعُ أَبَا أَيُّوبَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " صَدَقَ أَبُو أَيُّوبَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ایک محفل میں موجود تھے اور وہ یہ فرما رہے تھے : کیا ہم اس بات کی استطاعت نہیں رکھتے ؟ کہ روزانہ رات کے وقت ، ایک تہائی قرآن پڑھ لیا کریں ، لوگوں نے عرض کی : کیا ہم اس بات کی استطاعت رکھتے ہیں ؟ تو انہوں نے فرمایا : سورت اخلاص ایک تہائی قرآن ہے ، راوی بیان کرتے ہیں : اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی بات سن رہے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ابوایوب نے ٹھیک کہا: ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔