حدیث نمبر: 11524
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَوْلِهِ - تَعَالَى - الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ قَالَ : " هُمُ الَّذِينَ يُؤَخِّرُونَهَا عَنْ وَقْتِهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عِكْرِمَةُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لِهَذَا الْحَدِيثِ طُرُقٌ فِي الصَّلَاةِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” وہ لوگ جو اپنی نمازوں سے غافل ہیں “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو نمازوں کو ان کے مخصوص اوقات میں ادا نہیں کرتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عکرمہ بن ابراہیم ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔ اس سے پہلے نماز سے متعلق باب میں ، اس روایت کے مختلف طرق گزر چکے ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11524
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً