مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 96 - سُورَةُ أَرَأَيْتَ باب: سورت ماعون کا بیان
حدیث نمبر: 11523
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ قَالَ : الْعَارِيَةُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور وہ لوگ معمولی چیز نہیں دیتے ہیں “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں اس سے مراد عارضی استعمال کے لئے وہ چیز دینا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔