مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 96 - سُورَةُ أَرَأَيْتَ باب: سورت ماعون کا بیان
حدیث نمبر: 11522
وَعَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ قَالَتْ لَنَا أُمُّ عَطِيَّةَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ لَا نَمْنَعَ الْمَاعُونَ ، قُلْتُ : وَمَا الْمَاعُونُ ؟ قَالَتْ : مَا يَتَعَاطَاهُ النَّاسُ بَيْنَهُمْ . وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ حفصہ بنت سیرین رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے ہم سے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا تھا کہ ہم معمولی چیز روکیں ، میں نے دریافت کیا : معمولی چیز سے مراد کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : وہ چیز ، جو لوگ عام طور پر ایک دوسرے کو دے دیتے ہیں ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عمرو بن جبلہ ہے اور وہ متروک ہے ۔