مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 84 - سُورَةُ لَا أُقْسِمُ باب: سورت بلد کا بیان
حدیث نمبر: 11494
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ قَالَ : سَبِيلَ الْخَيْرِ وَالشَّرِّ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور ہم نے اُسے دو راستے دکھا دیے “ ۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : یعنی بھلائی کا راستہ اور برائی کا راستہ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔