مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 85 - سُورَةُ وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا باب: سورت شمس کا بیان
حدیث نمبر: 11495
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا وَقَفَ ثُمَّ قَالَ : " اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَخَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب یہ آیت تلاوت کرتے تھے : ” اور نفس کی قسم ہے ! اور جس نے اُسے ٹھیک طور پر بنایا اور اسے اُس کی بدکاری اور پرہیزگاری الہام کی “ ۔ راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب یہ پڑھتے تھے ، تو ٹھہر جاتے تھے اور یہ دعا کرتے تھے : ” اے اللہ ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا فرما ، بے شک تو اس کا نگہبان ہے اور اس کا سب سے بہتر تزکیہ کرنے والا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔