مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ لوگ تم سے قیامت کے بارے میں سوال کرتے ہیں کہ وہ کب آئے گی ؟ تو تمہارا اس کے ( مخصوص وقت کے ) تذکرے سے کیا واسطہ ہے ؟ اس کا اختتام تو تمہارے پروردگار کی طرف ہی ہونا ہے “
حدیث نمبر: 11465
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : مَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْأَلُ عَنِ السَّاعَةِ حَتَّى نَزَلَتْ فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسلسل ، قیامت کے بارے میں دریافت کیا جاتا رہا ، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہو گئی : ” تمہارا اس کے ( مخصوص وقت کے ) تذکرے سے کیا واسطہ ہے ؟ اس کا اختتام ، تو تمہارے پروردگار کی طرف ہی ہونا ہے “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔