مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 75 - سُورَةُ وَالنَّازِعَاتِ باب: سورت نازعات کا بیان
حدیث نمبر: 11464
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ هَذَا الْحَرْفَ ( أَئِذَا كُنَّا عِظَامًا نَاخِرَةً ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ زَيْدِ بْنِ مُعَاوِيَةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے ، وہ اس آیت کو یوں پڑھتے تھے : « (أَئِذَا كُنَّا عِظَامًا نَاخِرَةً) » ” کیا ہم ، گلی ہوئی ہڈیاں ہو جائیں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے زید بن معاویہ کی ، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔