مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تم یہ فرما دو ! میں اس پر تم سے معاوضہ نہیں مانگتا ، صرف رشتہ داری کی محبت چاہتا ہوں “
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَتِ الْأَنْصَارُ فِيمَا بَيْنَهُمْ : لَوْ جَمَعْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَالًا فَبَسَطَ يَدَهُ لَا يَحُولُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ أَحَدٌ . فَأَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنَّا أَرَدْنَا أَنْ نَجْمَعَ لَكَ مِنْ أَمْوَالِنَا . فَأَنْزَلَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - قُلْ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى فَخَرَجُوا مُخْتَلِفِينَ ، [ فَقَالَ بَعْضُهُمْ : أَلَمْ تَرَوْا إِلَى مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] فَقَالَ بَعْضُهُمْ : إِنَّمَا قَالَ هَذَا لِنُقَاتِلَ عَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ وَنَنْصُرَهُمْ . فَأَنْزَلَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ - أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ كَذِبًا إِلَى قَوْلِهِ وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ فَعَرَضَ لَهُمُ [ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] التَّوْبَةَ إِلَى قَوْلِهِ وَيَسْتَجِيبُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَيَزِيدُهُمْ مِنْ فَضْلِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَزَادَ بَعْدَ ( مِنْ فَضْلِهِ ) : هُمُ الَّذِينَ قَالُوا هَذَا : إِنْ تَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ وَتَسْتَغْفِرُوهُ ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عُمَيْرٍ أَبُو الْيَقْظَانِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : انصار نے آپس میں یہ بات کی کہ اگر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مال اکٹھا کریں تو ( یہ مناسب ہو گا تاکہ ) جب آپ ہاتھ بڑھائیں ، تو آپ کے اور مال کے درمیان کوئی رکاوٹ نہ ہو ، وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہم نے یہ ارادہ کیا ہے کہ آپ کے لئے اپنے اموال جمع کریں ، تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل کی : ” تم یہ فرما دو ! میں اس حوالے سے تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا ، البتہ رشتہ داری کے حوالے سے محبت ( چاہتا ہوں ) “ ۔ تو وہ لوگ مختلف گروہوں کی شکل میں نکلے ، تو ان میں سے کسی نے کہا: کیا تم نے اس بات کا جائزہ لیا ہے ؟ جو بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے ، تو کسی نے کہا: آپ نے یہ بات اس لئے ارشاد فرمائی ہے ، تاکہ ہم آپ کے اہل بیت کی طرف سے لڑائی کریں اور ان لوگوں کی مدد کریں ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” کیا وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اُس نے اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کی ہے “ ۔ یہ آیت یہاں تک ہے : ” اور وہی وہ ذات ہے ، جو اپنے بندوں کی ، توبہ کو قبول کرتا ہے “ ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کے سامنے توبہ پیش کی ، یہ آیت یہاں تک ہے : ” اور وہ اُن لوگوں کی دعائیں قبول کرتا ہے ، جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے ، اور انہیں اپنے فضل سے مزید عطا کرتا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں ” اپنے فضل سے “ کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں : ” یہی وہ لوگ ہیں ، جنہوں نے یہ کہا: تھا کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرو اور اس سے مغفرت طلب کرو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ باقی روایت حسب سابق ہے ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عثمان بن عمیر ابویقظان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔