مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 43 - سُورَةُ حم عسق باب: سورت حم عسق کا بیان
حدیث نمبر: 11323
عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ : قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : حم عسق فَقَالَ : " يَا مَيْمُونَةُ ، [ أَتَقْرَئِينَ ( حم عسق ) ] لَقَدْ نَسِيتُ مَا بَيْنَ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا " . قَالَتْ : فَقَرَأْتُهَا ، فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسٍ . ¤محمد محی الدین
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی : ” حم عسق “ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے میمونہ ! کیا تم نے ” حم عسق “ یاد کی ہوئی ہے ؟ مجھے یہ شروع سے لے کر آخر تک بھلا دی گئی ہے ، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں : میں نے اُسے پڑھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے پڑھ لیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف امام طبرانی کے استاد محمد بن عبدوس کا معاملہ مختلف ہے ۔