مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 43 - سُورَةُ حم عسق باب: سورت حم عسق کا بیان
حدیث نمبر: 11324
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كُنَّا نَقْرَأُ هَذِهِ الْآيَاتِ تَكَادُ السَّمَاوَاتُ يَتَفَطَّرْنَ مِنْ فَوْقِهِنَّ . هَكَذَا وَجَدْتُهُ مِنْ غَيْرِ ضَبْطٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : ہم یہ آیت پڑھا کرتے تھے : ” قریب ہے کہ آسمان اپنے اوپر کی طرف سے پھٹ جائیں “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں نے ضبط کے بغیر
یہ روایت اس طرح پائی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔