مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 42 - سُورَةُ حم السَّجْدَةِ باب: سورت حم السجدہ
حدیث نمبر: 11322
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَيَوْمَ يُحْشَرُ أَعْدَاءُ اللَّهِ إِلَى النَّارِ فَهُمْ يُوزَعُونَ قَالَ : يُحْشَرُ أَوَّلُهُمْ عَلَى آخِرِهِمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور جس دن ، اللہ کے دشمنوں کو آگ کی طرف اکٹھا کیا جائے گا اور انہیں روک ، روک کر چلایا جائے گا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : اُن کے پہلے افراد کو ، آخری والوں کے ساتھ اکٹھا کیا جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے اور وہ خراب حافظے کا مالک ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔