مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
39 - 33 - سُورَةُ السَّجْدَةِ قَوْلُهُ تَعَالَى : تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ باب: سورت سجدہ کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں “
حدیث نمبر: 11266
وَعَنْ بِلَالٍ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ( تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ ) الْآيَةَ كُنَّا نَجْلِسُ فِي الْمَجْلِسِ وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلُّونَ بَعْدَ الْمَغْرِبِ إِلَى الْعِشَاءِ ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ( تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ ) . رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب یہ آیت نازل ہوئی : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں “ تو ہم ایک محفل میں بیٹھے ہوئے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب ، مغرب کے بعد سے لے کر عشاء تک ( نفل ) نماز ادا کرتے رہے ، تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی : ” ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبداللہ بن شبیب کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔