مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
39 - 33 - سُورَةُ السَّجْدَةِ قَوْلُهُ تَعَالَى : تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ باب: سورت سجدہ کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں “
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : ( تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا ) . قَالَ : " قِيَامُ الْعَبْدِ مِنَ اللَّيْلِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَشَهْرٌ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں آپ نے ارشاد فرمایا ( یعنی آپ نے یہ آیت تلاوت کی : ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ان کے پہلو بستروں سے الگ رہتے ہیں ، اور وہ خوف اور امید کے عالم میں ، اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : اس سے مراد بندے کا رات کے وقت قیام کرنا ( یعنی نوافل ادا کرنا ہے ) ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور شہر نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے ، ویسے اس کی توثیق بھی کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔