مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک جس نے تم پر قرآن نازل کیا ہے ، وہ تمہیں لوٹنے کی جگہ کی طرف واپس کر دے گا “
حدیث نمبر: 11256
عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : سَأَلْتُ أَبَا سَعِيدٍ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قَالَ : مَعَادُهُ آخِرَتُهُ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
امام باقر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” بے شک وہ ذات ، جس نے تم پر قرآن نازل کیا ہے ، وہ تمہیں لوٹنے کی جگہ کی طرف ، واپس کر دے گا “ تو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا : آپ کے لوٹنے کی جگہ سے مراد ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آخرت ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔