مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور ہم نے ان لوگوں کے لئے قول ( یعنی قرآن ) کو نازل کیا “
حدیث نمبر: 11255
عَنْ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي عَشَرَةِ رَهْطٍ أَنَا أَحَدُهُمْ وَلَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ أَحَدُهُمَا مُتَّصِلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَهُوَ هَذَا ، وَالْآخَرُ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا رفاعہ قرظی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : یہ آیت دس افراد کے بارے میں نازل ہوئی تھی ، جن میں سے ایک ” میں “ بھی ہوں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور ہم نے اُن لوگوں کے لئے قول ( قرآن ) نازل کیا ، تاکہ وہ لوگ نصیحت حاصل کریں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، جن میں سے ایک کی سند متصل ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور وہ یہ والی روایت ہے ، جبکہ دوسری روایت سند کے اعتبار سے ” منقطع “ ہے ۔