مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک جس نے تم پر قرآن نازل کیا ہے ، وہ تمہیں لوٹنے کی جگہ کی طرف واپس کر دے گا “
حدیث نمبر: 11257
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ قَالَ : مَعَادُكَ إِلَى الْجَنَّةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” بے شک وہ ذات ، جس نے تم پر قرآن نازل کیا ہے ، وہ تمہیں لوٹنے کی جگہ کی طرف ، واپس کر دے گا “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : ( اس سے مراد یہ ہے کہ ) تمہارے لوٹنے کی جگہ ” جنت “ ہے ۔