حدیث نمبر: 11234
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ رَأَى نَاسًا مِنْ أَهْلِ السُّوقِ سَمِعُوا الْأَذَانَ فَتَرَكُوا أَمْتِعَتَهُمْ وَقَامُوا إِلَى الصَّلَاةِ ، فَقَالَ : هَؤُلَاءِ الَّذِينَ قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - : لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے : ایک مرتبہ انہوں نے بازار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ انہوں نے جیسے ہی اذان سنی ، تو اپنا ساز و سامان چھوڑ دیا اور بولے : نماز کی طرف چلو ! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : یہ وہ لوگ ہیں ، جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے : ” وہ لوگ کہ تجارت اور خرید و فروخت انہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتے ہیں “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11234
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9079)»