مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تجارت اور خرید و فروخت انہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتی ہے “
حدیث نمبر: 11235
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانُوا تُجَّارًا لَا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ النَّكْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں وہ ( یعنی صحابہ کرام ) ایسے لوگ تھے جو تجارت کرتے تھے ، لیکن تجارت اور خرید و فروخت انہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت نکری ہے اور وہ متروک ہے ۔