مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
سُورَةُ مَرْيَمَ - عَلَيْهَا السَّلَامُ قَوْلُهُ تَعَالَى : قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے چشمہ جاری کیا ہے “
حدیث نمبر: 11156
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ السَّرِيَّ الَّذِي قَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِمَرْيَمَ : قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا نَهْرٌ أَخْرَجَهُ اللَّهُ تَشْرَبُ مِنْهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابِلُتِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” وہ بہتا پانی جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے سیدہ مریم علیہا السلام سے یہ فرمایا تھا : ” تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے بہتا ہوا پانی بنایا ہے “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : یہ ایک نہر تھی جو اللہ تعالیٰ نے جاری کی تھی تاکہ سیدہ مریم علیہا السلام اس سے پانی پی لیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔