مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
سُورَةُ مَرْيَمَ - عَلَيْهَا السَّلَامُ قَوْلُهُ تَعَالَى : قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے چشمہ جاری کیا ہے “
حدیث نمبر: 11155
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ - تَعَالَى - : ( قَدْ جَعَلَ رَبُّكِ تَحْتَكِ سَرِيًّا ) قَالَ : " النَّهْرُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى الصَّدَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ” تمہارے پروردگار نے تمہارے نیچے بہنے والی چیز بنائی ہے “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس سے مراد نہر ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی معاویہ بن یحیی صدفی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔