مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 17 - سُورَةُ النَّحْلِ باب: سورت نحل کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بیٹے اور پوتے و نواسے “
حدیث نمبر: 11116
عَنْ زِرٍّ قَالَ : كُنْتُ آخُذُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ فِي الْمُصْحَفِ فَأَتَى عَلَى هَذِهِ الْآيَةِ وَجَعَلَ لَكُمْ مِنْ أَزْوَاجِكُمْ بَنِينَ وَحَفَدَةً قَالَ لِي عَبْدُ اللَّهِ : أَتَدْرِي مَا الْحَفَدَةُ ؟ قُلْتُ : حَشَمُ الرَّجُلِ ، قَالَ : لَا ، هُمُ الْأُخْتَانِ ¤محمد محی الدین
زر بیان کرتے ہیں : میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے لئے مصحف لیا کرتا تھا جب وہ اس آیت پر پہنچے : ” اور اس نے تمہارے لئے بیویوں میں سے بیٹے اور پوتے و نواسے بنائے ہیں “ ۔ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا : کیا تم جانتے ہو حفدہ سے مراد کیا ہے ؟ میں نے کہا: آدمی کے قریبی ساتھی ، انہوں نے فرمایا : جی نہیں ! وہ دونوں ( یعنی ” بنین “ اور ” حفدۃ “ ) ایک ہی چیز ہیں ۔