مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 17 - سُورَةُ النَّحْلِ باب: سورت نحل کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بیٹے اور پوتے و نواسے “
حدیث نمبر: 11117
وَفِي رِوَايَةٍ : قُلْتُ : نَعَمْ ، هُمْ أَحْفَادُ الرَّجُلِ مِنْ وَلَدِهِ وَوَلَدِ وَلَدِهِ . قَالَ : نَعَمْ هُمُ الْأَصْهَارُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : میں نے جواب دیا : جی ہاں اس سے مراد ہوتے ہیں جو اس کی اولاد ہوں اور اولاد کی اولاد ہوں تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : جی نہیں اس سے مراد سسرالی عزیز ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے ، اور وہ حسن الحدیث ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔