مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى :( وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ الَّذِي آتَيْنَاهُ آيَاتِنَا ) . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تم ان لوگوں کے سامنے اس شخص کی خبر بیان کرو جسے ہم نے اپنی نشانیاں دی تھیں “
حدیث نمبر: 11022
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ[وَ] قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي أُمِّيَّةَ بْنِ أَبِي السَّلْطِ الَّذِي آتَيْنَاهُ آيَاتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : یہ آیت امیہ بن ابوسلط کے بارے میں نازل ہوئی تھی ( ارشاد باری تعالی ہے : ) ” وہ شخص جسے ہم نے اپنی آیات عطا کیں اور وہ ان کو چھوڑ گیا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔