مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : خُذِ الْعَفْوَ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تم معاف کرنے کو اختیار کرو “
حدیث نمبر: 11023
عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ خُذِ الْعَفْوَ قَالَ : أَمَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - نَبِيَّهُ أَنْ يَأْخُذَ الْعَفْوَ مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس آیت کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” تم معاف کرنے کو اختیار کرو “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ لوگوں کے اخلاق میں سے معاف کرنے کے اخلاق کو اختیار کریں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔