حدیث نمبر: 10977
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ قَالَ : " هُمْ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ مِنَ الْيَمَنِ ، ثُمَّ مِنْ كِنْدَةَ ، ثُمَّ مِنَ السَّكُونِ ، ثُمَّ مِنَ التَّجِيبِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا گیا ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم کو لے آئے گا کہ وہ جو ان سے محبت رکھتا ہو گا ، اور وہ لوگ اس سے محبت رکھتے ہوں گے “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ یمن سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں جو کندہ سے تعلق رکھتے ہوں گے سکون سے تعلق رکھتے ہوں گے اور تجیب سے تعلق رکھتے ہوں گے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10977
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه الطراني فى المعجم الأوسط (1414)»