مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک تمہارا ولی ، اللہ ہے اور اس کا رسول ہے ، اور ایمان والے لوگ ہیں “
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : وَقَفَ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - سَائِلٌ ، وَهُوَ رَاكِعٌ فِي تَطَوُّعٍ ، فَنَزَعَ خَاتَمَهُ فَأَعْطَاهُ السَّائِلَ ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْلَمَهُ بِذَلِكَ ، فَنَزَلَتْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَذِهِ الْآيَةُ إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُوا الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ : " مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک سائل سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کھڑا ہوا اور وہ اس وقت نفل ادا کر رہے تھے اور رکوع کی حالت میں تھے انہوں نے اپنی انگوٹھی اتاری اور اس سائل کو دے دی وہ شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی : ” بے شک تمہارا ولی ، اللہ تعالیٰ ہے ، اور اس کا رسول ہے بے شک وہ لوگ جو نماز قائم کرتے ہیں ، اور زکوۃ ادا کرتے ہیں جبکہ وہ رکوع کی حالت میں ہوتے ہیں “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں جس کا محبوب ہوں علی بھی اس کا محبوب ہے اے اللہ ! تو اس سے محبت رکھنا جو اس سے محبت رکھے اور اس سے دشمنی رکھنا جو اس سے دشمنی رکھے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔