حدیث نمبر: 10976
عَنْ عِيَاضٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ : لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " هُمْ قَوْمُ هَذَا " . يَعْنِي أَبَا مُوسَى . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عیاض اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب یہ آیت نازل ہوئی : تو عنقریب اللہ تعالیٰ ایسی قوم لے آئے گا جن سے وہ محبت رکھتا ہو گا اور وہ لوگ اس سے محبت رکھتے ہوں گے “ ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ لوگ اس کی قوم کے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10976
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطيراني فى المعجم الكبير (371/17)»