حدیث نمبر: 10957
وَعَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَجُلًا تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ : مَنْ يَعْمَلْ سُوءًا يُجْزَ بِهِ قَالَ : إِنَّا لَنُجْزَى بِكُلِّ مَا عَمِلْنَا ؟ هَلَكْنَا إِذًا . فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " نَعَمْ ، يُجْزَى بِهِ الْمُؤْمِنُ فِي الدُّنْيَا مِنْ مُصِيبَتِهِ فِي جَسَدِهِ فِيمَا يُؤْذِيهِ " . قُلْتُ : لَهَا فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں وہ بیان کرتی ہیں : ایک شخص نے یہ آیت تلاوت کی : ” جو شخص برا عمل کرے گا اسے اس کا بدلہ دیا جائے گا “ ۔ اس شخص نے کہا: اگر ہمیں ہمارے کیے ہوئے ہر عمل کا بدلہ دیا جائے گا ، تو پھر تو ہم ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جی ہاں مومن کو دنیا میں اس کا بدلہ دے دیا جائے گا جو اس کے جسم میں لاحق ہونے والی مصیبت ( بیماری یا تکلیف ) کی شکل میں ہو گا جو اسے اذیت دیتی ہو گی “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے ایک حدیث ” صحیح “ میں مذکور ہے جو اس حدیث کے علاوہ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 10957
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح۔
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4675) اخرجه احمد فى المسند (65/6)»